پنجاب کابینہ میں مزید 9 وزیر، 3 مشیر اور 5 معاون خصوصی شامل کرنے کا فیصلہ

پنجاب کابینہ میں مزید 9 وزیر، 3 مشیر اور 5 معاون خصوصی شامل کرنے کا فیصلہ فائل فوٹو پنجاب کابینہ میں مزید 9 وزیر، 3 مشیر اور 5 معاون خصوصی شامل کرنے کا فیصلہ

پنجاب کابینہ میں مزید نئے وزراء، مشیر اور معاون خصوصی کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کابینہ میں مزید 9 وزیر، 3 مشیر اور 5 معاون خصوصی کو شامل کیا جائے گا۔

ممکنہ طور پر کابینہ کا حصہ بننے والے وزرا میں سید سعید الحسن شاہ، مہر محمد اسلم، سید حسنین جہانیاں گردیزی، اجمل چیمہ، محمد اخلاق، آشفہ ریاض اور شوکت لالیکا شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زوار حسین وڑائچ اور اعجاز مسیح کو تیسرے مرحلے میں کابینہ کا حصہ بنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ میں عبدالحئی دستی، فیصل حیات جبوابہ اور محمد حنیف کو بطور مشیر شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ 5 معاون خصوصی بھی ہوں گے جن میں رفاقت گیلانی، امیر محمد خان، خرم لغاری، عمر فاروق اور محمد سلمان شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پنجاب کی 23 رکنی کابینہ نے 27 اگست کو قائم مقام گورنر چوہدری پرویز الہیٰ سے حلف لیا تھا۔

حلف اٹھانے والوں میں میاں محمود الرشید، علیم خان، فیاض الحسن چوہان، حافظ ممتاز احمد، مخدوم ہاشم بخت، سمیع اللہ چوہدری، یاسر ہمایوں سرفراز سمیت دیگر شامل تھے۔

install suchtv android app on google app store