رضوان گوندل کی جگہ ماریہ محمود ڈی پی او پاکپتن تعینات

رضوان گوندل کی جگہ ماریہ محمود ڈی پی او پاکپتن تعینات فائل فوٹو رضوان گوندل کی جگہ ماریہ محمود ڈی پی او پاکپتن تعینات

پنجاب حکومت نے پی ایس پی افسر ماریہ محمود کو ڈسٹرکٹ پولیس افسر ( ڈی پی او) پاکپتن تعینات کر دیا۔

صوبائی حکومت نے ڈی پی او رضوان گوندل کے تبادلے کے باعث خالی ہونے والی سیٹ پر ماریہ محمود کو ڈی پی او پاکپتن تعینات کر دیا۔

پنجاب حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کو ناکے پر روکنے والے ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) کا چند روز قبل تبادلہ کر دیا تھا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب، آر پی او اور ڈی پی او رضوان گوندل کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔

install suchtv android app on google app store