پنجاب کی 23 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا

پنجاب کی 23 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا رہی ہے فائل فوٹو پنجاب کی 23 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا رہی ہے

پنجاب کی 23 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، قائم مقام گورنر چوہدری پرویز الہٰی نے اراکین سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہوئی جس میں قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے وزرا سے حلف لیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ٹیم میں شامل حافظ ممتاز احمد کو ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کا محکمہ دیا گیا، مخدوم ہاشم بخت کو محکمہ خزانہ پنجاب، سمیع اللہ چوہدری کو محکمہ فوڈ اور فیاض الحسن چوہان کو محکمہ اطلاعات کا قلمدان دیا گیا ہے۔

یاسر ہمایوں سرفراز کو ہائر ایجوکیشن اور ٹورازم ڈپارٹمنٹ، میاں محمودالرشید کو ہاؤسنگ اربن ڈیویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، میاں اسلم اقبال کو انڈسٹریز اینڈ کامرس اور عبدالعلیم خان کو محکمہ بلدیات اور کمیونٹی ڈیویلپمنٹ کا وزیر بنایا گیا ہے۔

راجہ بشارت کو قانون پارلیمانی افیئرز اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو محکمہ صحت کی وزارت دی گئی۔ تیمور خان یوتھ افیئرز اینڈ اسپورٹس، محسن لغاری اری گیشن، مراد راس اسکولز ایجوکیشن اور انصرمجید نیازی لیبراینڈ مین پاور کے وزیر ہوں گے۔

پنجاب کابینہ میں شامل سبطین خان، سردار آصف نکئی، حافظ محمد یاسر، نعمان لنگڑیال، حسنین دریشک، محمد انور، چوہدری ظہیر الدین، راجہ راشد حفیظ اور ہاشم ڈوگر کو ابھی کوئی محکمہ نہیں ملا ان کے محکموں کا اعلان بعد میں ہوگا۔

حلف اٹھانے کے بعد صوبائی وزرا نے صوبے کی ترقی کے لیے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ سینئر صوبائی وزیر علیم خان نے سرکاری گاڑی استعمال نہ کرنے اور اپنی تنخواہ شوکت خانم اسپتال کو دینے کا اعلان کیا۔

 

install suchtv android app on google app store