پنجاب پولیس کے نظام میں تبدیلی لائیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب

پنجاب پولیس کے نظام میں تبدیلی لائیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب فائل فوٹو پنجاب پولیس کے نظام میں تبدیلی لائیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہناہے کہ پنجاب پولیس کے نظام میں وہی تبدیلی لائیں گے جو خیبر پختونخوا میں لائے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ڈیرہ غازی خان کے عمائدین کے وفد نے ملاقات کی جس میں وفد نے انہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی منزل کا سفر شروع ہو چکا، وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم عوام کی توقعات پر پورا اترے گی، قوم کی عمران خان سے وابستہ توقعات پوری کرنےکیلئے محنت کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کےعوام کو ان کے حقوق ملیں گے، صوبے بھر میں جرائم کی بیخ کنی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، عوام کےجان ومال کے تحفظ کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، جرائم کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پولیس کے نظام میں وہی تبدیلی لائیں گے جو خیبر پختونخوامیں لائے ہیں، پولیس کو اب عوام کا خادم بننا ہوگا، ان کے روئیے میں تبدیلی لائیں گے۔

install suchtv android app on google app store