صوبے میں میرٹ، گڈ گورننس اور قانون کی حکمران کا راج ہو گا، وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب فائل فوٹو وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکہتے ہیں کہ صوبے میں میرٹ، گڈ گورننس اورقانون کی حکمران کا راج ہو گا، حقیقی تبدیلی لاکر عوام کو ریلیف دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال اورعید الاضحی پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر سردار عثمان بزدار نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے گا، قانون کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جو کام نہیں کرے گا وہ پنجاب میں نہیں رہے گا، عمران خان کے ویژن پر عملدر آمد کر کے پولیس نظام میں اصلاحات لائیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ کفایت شعاری اورسادگی کو حقیقی معنوں میں رائج کیا جائے گا، سرکاری اخراجات کو کم سے کم رکھیں گے۔

install suchtv android app on google app store