ن ليگی ر ہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمات درج

شہباز شریف فائل فوٹو شہباز شریف

پولیس اہلکاروں پر تشدد، توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں درجنوں ن ليگی ر ہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئےہیں۔

ايس ايچ او لوہاري گيٹ کي مدعيت ميں درج مقدمے میں شہبازشریف سمیت 18 ن لیگی رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔ رہنماؤں میں شہبازشریف،حمزہ شہباز، جاوید ہاشمی، عظمی بخاری، سائرہ افضل تارڑ،  مریم اورنگزیب،  کامران مائیکل سمیت درجنوں ن لیگی رہنما شامل ہیں۔

رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف، دہشت گردی اقدام قتل اوردیکرسنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرليا گيا۔ اس کے علاوہ پابندی پابندی کے باوجود جوڑے پل پر ریلی نکالنے، حکومت پاکستان اور عدالتوں کے خلاف نعرے بازی کرنے اورپولیس اہلکاروں کوتشدد کانشانہ بنانے پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسي، طلحہ برکی، خواجہ سلمان رفیق، سردار ایاز صادق سمیت دیگر رہنماؤں نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ نارتھ کینٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

تھانہ نواب ٹاؤن میں بھی سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، اسلحہ کی نمائش اور ریلی نکالنے پر، ن لیگ کے سابق ارکان اسمبلی سیف الملوک کھوکھر ، ملک شفیع کھوکھر ، ملک افضل کھوکھر سمیت دیگر پر بھی دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store