مری میں طغیانی، کئی افراد برساتی نالے میں بہہ گئے، 3 جاں بحق

مری میں طغیانی، کئی افراد برساتی نالے میں بہہ گئے فائل فوٹو مری میں طغیانی، کئی افراد برساتی نالے میں بہہ گئے

مری میں 8 موٹر سائیکلیں برساتی نالے میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد کو بچالیا، بہہ جانیوالے دیگر 4 افراد کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

مری میں موسلادھار بارش کے بعد ندی نالے بپھر گئے ہیں۔ ملاچھ میں ایکسپریس وے پر 8 موٹر سائیکل برساتی نالے میں بہہ گئے جس کے لئے ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔

نالے سے 5 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہے جبکہ 4 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے، مزید 4 افراد کی تلاش جاری ہے۔ متاثرہ موٹر سائیکل سواروں کا تعلق راولپنڈی سے بتایا جاتا جو بابا لعل شاہ کے عرس میں شرکت کرنے کے بعد واپس راولپنڈی جا رہے تھے کہ ایکسپریس وے سے گزرنے والے تیز سیلابی ریلے کی نذر ہو گئے۔

install suchtv android app on google app store