ن لیگ کا کوئی بھی باشعور کارکن نواز شریف کے استقبال کیلئے ایئرپورٹ نہیں جائے گا، عمران خان

ن لیگ کا کوئی بھی باشعور کارکن نواز شریف کے استقبال کیلئے ایئرپورٹ نہیں جائے گا، عمران خان فائل فوٹو ن لیگ کا کوئی بھی باشعور کارکن نواز شریف کے استقبال کیلئے ایئرپورٹ نہیں جائے گا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف ایسے آرہے ہیں جیسے بہت بڑا معرکہ مار لیا ہو۔ نواز شریف کے استقبال کیلئے جانے والوں اور گدھوں میں کوئی فرق نہیں ہوگا۔ مسلم لیگ (ن) کا کوئی بھی باشعور کارکن ایئرپورٹ پر نہیں جائے گا۔

نارووال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کل واپس آرہے ہیں اور جو بھی لوگ ایئرپورٹ پر انہیں لینے جائیں گے میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ آپ میں اور گدھوں میں کوئی فرق نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکن کو جب اس کا بچہ پوچھے گا کہ ابا جی آپ ایئرپورٹ پر کیا لینے جارہے ہیں؟ تو وہ جواب دے گا کہ میں نواز شریف کو لینے جارہا ہوں جو بڑی محنت سے قوم کا 300 ارب روپیہ چوری کرکے باہر لے کر گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے پنجاب پر 30 سال حکمرانی کی مگر ایک اسپتال نہیں بنایا جہاں اس خاندان کے افراد کا علاج ہو جائے۔ نواز شریف ملک کا 300 ارب روپیہ باہر لے کر گیا ہے۔ 200 ارب روپیہ باہر پڑا ہے جبکہ شوکت خانم جو پشاور میں بنا ہے وہ چار ارب میں بنا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے صرف ملک کاپیسہ چوری نہیں کیا بلکہ نے اس ملک سے اچھے اور برے کی تمیز ختم کردی ہے۔ اس لیے میں کہتا ہوں کہ جو بھی ان کا استقبال کرنے جائے گا وہ گدھا ہوگا۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ہمارا ڈھائی کروڑ بچہ اسکولوں سے باہر ہے۔ صاف پانی نہ ہونے سے بچے مرتے ہیں، خواتین دوران زچگی مرجاتی ہیں جبکہ 45 فیصد بچے ناقص خوراک کی وجہ سے پوری طرح نشوو نما نہیں پاسکتے اور یہ بے حس لوگ قوم کا پیسہ چوری کرکے ملک سے باہر لے جاتے ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ہمارا مقابلہ مافیا کے ساتھ ہے۔ صرف وہ قومیں ترقی کرتی ہیں جو قانون کا احترام کرتی ہیں جبکہ قانون کا احترام نہ کرنے والی قومیں صفحہ ہستی سے مٹ جاتی ہیں۔

install suchtv android app on google app store