انتخانات میں مخالفین کو شکست دینگے: شہباز شریف

مسلم ليگ ن کے صدر شہباز شریف فائل فوٹو مسلم ليگ ن کے صدر شہباز شریف

مسلم ليگ ن کے صدر شہباز شریف کہتے ہیں۔ کہ انتخانات میں مخالفین کو شکست دینگے، اور پارٹی کے کارکن میاں نوازشریف کا شاندار استقبال کرینگے۔

لاہور کے تمام حلقوں میں سیاسی جماعتوں کی جانب انتخابی مہم زوروں پر ہے۔ مسلم لیگ نواز کے امیدواروں کے علاوہ مسم لیگ ن کے صدر شہباز شریف بھی شہر کے تمام حلقوں کا دورہ کرکے اپنے امیدواروں کیلئے ووٹ کی ڈیمانڈ کررہے ہیں۔

شہباز شریف نے ٹھوکر نیاز بیگ سے اپنے دورے کا آغاز کیا اور جب وہ شاہدرہ چوک پہنچے تو کارکنوں کی بڑی تعداد ان کی جھلک دیکھنے کیلئے پہنچ گئی۔

شاہدرہ چوک پرقومی اسمبلی کے حلقے این اے 123 میں مسلم لیگ نواز کے امیدوار ملک ریاض نے شہاز شریف کے استقبال کیلئے کارکنوں کو اکٹھا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ دوبارہ اقتدار میں آکر عوام کی خوشحالی کیلئے مزید کام کریگی۔

شہباز شریف کو استقبالیہ دینے کیلئے آئے قومی اسمبلی کے حلقہ پی پی 145 کے امیدوار غزالی سلیم بٹ کا کہنا تھا کہ ووٹرز ن لیگ کو ووٹ دیکر شریف برادران پر اپنی محبتیں نچھاور کریںگے۔

شہباز شریف جب شاہدرہ چوک پہنچے تو کارکن شیر آیا شیر آیا کے نعرے لگا کر ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے رہے۔

شہباز شریف نے اپنی گاڑی میں ہی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ترقیاتی کام کرںے ميں ريکارڈ قائم کر ديا۔اب دوبارہ اقتدار میں آکر مزید عوام کی فلاح و بہبود کے کام کریںگے۔ ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کا شاندرار استقبال کیا جائے گا۔

مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ووٹوں سے مسلم لیگ نواز کو کامیاب بنائے گے۔

install suchtv android app on google app store