دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے سیاسی جماعتوں کا تعاون ضروری ہے، وزیراعلی پنجاب

 دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے سیاسی جماعتوں کا تعاون ضروری ہے، وزیراعلی پنجاب فائل فوٹو دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے سیاسی جماعتوں کا تعاون ضروری ہے، وزیراعلی پنجاب

نگران وزیراعلی ڈاکٹر حسن عسکری کا دہشتگردی کے خاتمے کیلئے امیدواروں اور سیاسی جماعتوں سے تعاون مطالبہ کر دیا۔

امیدوار الیکشن کمیشن کي سکیورٹی کیلئے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنائيں۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کی زیرصدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس مںعقد ہوا۔ اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران نگران وزیر اعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کیلئے امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کا تعاون ضروری ہے۔ الیکشن کے دوران پر امن ماحول سے سیاسی جماعتیں بہتر اور مساوی مواقع حاصل کرسکیں گی۔ تاہم امیدوار سکیورٹی کیلئے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

ڈاکٹر حسن عسکری کا کہنا تھا کہ حالات نازک ہیں۔ یہ جوش نہیں ہوش کا دامن تھامنے کا وقت ہے۔ امیدوار شکایت یا مسئلے کی صورت میں مقامی انتظامیہ، وزراء یا مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ نگران حکومت ممکنہ حد تک ہر شکایت کا ازالہ کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

اس موقع پر نگران صوبائی وزیر داخلہ شوکت جاوید کا کہنا تھا کہ مخالف عناصر پاکستان کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کے درپے ہیں۔ چند دن اہم ہیں، سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ضابطہ اخلاق کي پابںدي ضروری ہے۔

install suchtv android app on google app store