پی ٹی آئی رہنما عطاء اللہ خان شادی خیل کی ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ افتخار نقوی سے ملاقات

پی ٹی آئی رہنما عطاء اللہ خان شادی خیل کی علامہ سید افتخار حسین نقوی سے ملاقات فائل فوٹو پی ٹی آئی رہنما عطاء اللہ خان شادی خیل کی علامہ سید افتخار حسین نقوی سے ملاقات

تحریک انصاف کے رہنما عطاء اللہ خان شادی خیل کی میانوالی کی سماجی شخصیت ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید افتخار حسین نقوی سے پکی شاہ مردان میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران سماجی شخصیت علامہ سید فتخار حسین نقوی نے اپنے زیر نگرانی چلنے والے ادارے المہدی ہسپتال پکی شاہ مردان یا زینبیہ کینسر سنٹر میانوالی میں شوکت خانم کا ایک یونٹ بنانے کا عوامی مطالبہ کر دیا۔
تحریک انصاف کے رہنما عطاء اللہ خان شادی خیل کی میانوالی کی سماجی شخصیت ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید افتخار حسین نقوی سے پکی شاہ مردان میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران سچ ٹی وی سے خصوصی گفتگو کے دوران عطاء اللہ خان شادی خیل نے کہا تحریک انصاف بڑے مارجنز سے نہ صرف میانوالی بلکہ ملک بھر سے جیتے گی اور میانوالی سمیت ملک بھرکے مسایل حل کرے گی۔
ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید افتخار حسین نقوی نے کہا کہ میانوالی چونکہ خان صاحب کا گھر ہے یہاں کینسر کے مریضوں کی تعداد دن بدن بڑھ رہی ہے خان صاحب نے پہلے وعدہ بھی کیا تھا کہ ہمارے پاس میانوالی کا واحد اور سب سے بڑا ادارہ المہدی ہسپتال اور زینبیہ بریسٹ کینسر سنٹر موجود ہے جہاں مریضوں کے مفت کینسر کے ٹیسٹ ہوتے ہیں خان صاحب اگر یہاں شوکت خانم کا ایک سیٹ اپ اسی بلڈنگ میں لگا دیں تو لوگوں کے کینسر جیسے موذی مرض کی مشکلات یہیں سے حل ہوسکتی ہیں۔
علامہ سید افتخار حسین نقوی نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کرے پاکستان میں ایسی حکومت آئے جو قوم و ملک کی خیر خواہ ہو جس کے اندر غریبوں کا درد ہو اور ملک کو اس معاشی پسماندگی سے نکال کر خوشحالی کی طرف لے جائے۔

install suchtv android app on google app store