نیب آئینی ادارہ، جسے چاہے بلائے، ہمیں قانون کے آگے سر جھکانا ہوگا: شہباز شریف

شہباز شریف فائل فوٹو شہباز شریف

شہباز شریف کا کہنا ہے نیب آئینی ادارہ ہے جسے چاہے بلائے، ہمیں قانون کے آگے سر جھکانا ہوگا، قومیں تب ہی بنتی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مظفر گڑھ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا خان صاحب! نیا پاکستان دیکھنا ہے تو آؤ آپکو، مظفرگڑھ کا ہسپتال دکھاتا ہوں، زرداری صاحب کہتے ہیں مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں، اس کا مطلب ہے مرسوں مرسوں کام نہ کر سوں۔

انشاءاللہ اگلے دور حکومت میں شہرسلطان میں یونیورسٹی کا سب کیمپس بنائیں گے۔ انہوں نے کہا ہسپتالوں میں لوگوں کو مفت ادویات ملتی ہیں، پنجاب میں صحت کے شعبے میں انقلاب لے کر آئے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا پنجاب کے 26 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتالوں میں سی ٹی اسکین لگ گئے ہیں، حکومت نے ہیپاٹائٹس کیخلاف مہم شروع کر رکھی ہے۔

انہوں نے کہا ترکی نے طیب اردوان اسپتال 60 بستر کا بنایا تھا، اب طیب اردوان اسپتال کو 240 بیڈ تک توسیع دی، اب 500 بیڈ کا اسپتال بنائیں گے لیکن نام طیب اردوان رہے گا۔

install suchtv android app on google app store