متحدہ مجلس عمل آج لاہور میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

متحدہ مجلس عمل آج لاہور میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی فائل فوٹو متحدہ مجلس عمل آج لاہور میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

متحدہ مجلس عمل آج مینار پاکستان گراؤنڈ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی جس کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔

مذہبی جماعتوں کے اتحاد ایم ایم اے کی بحالی کے بعد لاہور کے جلسے کو سب سے بڑا جلسہ قرار دیا جارہا ہے جس کے لیے مینار پاکستان گراؤنڈ میں اسٹیج لگادیا گیا۔

جلسہ گاہ کے اندر اور باہر مختلف بینرز، پینافلیکس اور پوسٹرز آویزاں کیےگئے ہیں جن پر اتحاد میں شامل جماعتوں کے سربراہان کی تصاویر اور مختلف نعرے درج ہیں۔

آج کے جلسے کے دوران متحدہ مجلس عمل کے مرکزی قائدین سیاسی لائحہ عمل اور انتخابی مہم کا اعلان کر یں گے جب کہ جلسے سے ایم ایم اے کے صدر مولانا فضل الرحمان، سراج الحق، لیاقت بلوچ اور دیگر خطاب کریں گے۔

install suchtv android app on google app store