چوہدری نثار جیسے باعزت آدمی کو پی ٹی آئی میں نہیں جانا چاہیے: مولانا فضل الرحمان

جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان

جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ چوہدری نثار جیسے باعزت آدمی کو پی ٹی آئی میں نہیں جانا چاہیے، تحریک انصاف حکومت کرنے کا جواز کھو چکی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ایم پی ایز کے معاملے کے بعد پی ٹی آئی حکومت چھوڑ دے ان کا کوئی جواز نہیں بنتا کہ وہ حکومت کرے، جہانگیر ترین اب بھی عہدے پر موجود ہیں تو کمزوروں کو سزا کا کیا فائدہ؟

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا 300 ارب کا مقروض ہوچکا ہے، نیا پاکستان بنانے والوں سے کے پی کے کا حال پوچھا جائے، پنجاب میں پی ٹی آئی کے18ممبر ہیں، لیکن سینیٹ میں 38 ووٹ کیسے ملے؟

سربراہ جے یو آئی ف کا نقیب اللہ قتل کیس سے متعلق کہنا تھا کہ لاپتہ افراد پر احتجاج نقیب اللہ کے مسئلے سے شروع ہوا، ادارے دائرہ اختیار سے نکل کر فیصلے کریں تو عوامی پذیرائی نہیں ملتی، نقیب کا معاملہ اہم ہے شفاف تفتیش ہونی چاہیے۔

install suchtv android app on google app store