کپتان نے سرگودھا سے ن لیگ کی اہم وکٹ گرا دی

کپتان نے سرگودھا سے ن لیگ کی اہم وکٹ گرا دی فائل فوٹو کپتان نے سرگودھا سے ن لیگ کی اہم وکٹ گرا دی

ن لیگ کا ایک اور پنچھی کپتان کی منڈیر پر بیٹھ گیا، سرگودھا سے ایم پی اے چوہدری فیصل فاروق چیمہ پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے فیصل فاروق چیمہ نے آج چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ فیصل فاروق چیمہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پرسرگودھا پی پی 35سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

اس سے قبل تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کی وکٹ بھی گرا ئی، فیصل آباد سے سابق ایم این اے نواب شیر وسیر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے۔ نوا ب شیر وسیر وزیراعظم معائنہ کمیشن کے چیئرمین بھی رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store