ہم آئین اور پارلیمنٹ کی سیاست کر رہے ہیں: مولانا فضل الرحمان

سربراہ جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان سربراہ جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان

سربراہ جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ایک دوسرے کو چور کہنے والی جماعتیں بعد میں ایک ہی اسٹیج پر اکٹھی ہوجاتی ہیں۔ وہ کونسی قوتیں ہیں جو پارلیمنٹ کے فیصلے کرتی ہیں۔

کوٹ ادو میں نظام مصطفیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ تھانے کی سیاست کرنے والا وقت گزر چکا ہے۔ آئین کی خلاف ورزی کوئی اور کرتا ہے لیکن الزام ہم پر لگادیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب جماعتیں جمعہ جمعہ آٹھ دن کی پیدوار ہیں۔ پرویز مشرف نے ملک کو دہشتگردی کی دلدل میں دھکیلا تھا۔ ہم آئین اور پارلیمنٹ کی سیاست کر رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ معاشی ٹائیگر بننے کے بجائے ہم آج بھیک مانگ رہے ہیں۔ وطن عزیز میں مغربی تہذیب کو تھوپا جارہا ہے۔ این جی اوز توہین رسالت کے قوانین بدلنا چاہتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ غریب اور مزدور پر سرمایہ دار جبر کرتے ہیں۔ اگر ہم خون کا نذرانہ نہ دیتے تو ہمیں آزادی نہ ملتی۔ امریکہ اسلامی دنیا کو توڑنا چاہتا ہے۔ اسلامی ممالک پر بمباری ہورہی ہے اور ہم اس کے نشانے پر ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store