نیب کی لاہور میں بڑی کارروائی،، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ گرفتار

احد چیمہ کو ایم ایم عالم روڈ آفس سے گرفتار کیا گیا احد چیمہ کو ایم ایم عالم روڈ آفس سے گرفتار کیا گیا

قومی احتساب بیورو نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو آشیانہ سیکم کرپشن سکینڈل کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے لاہور ڈویلپمٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ احد چیمہ کو آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

احد چیمہ نیب کی جانب سے طلبی کے باوجود پیش نہیں ہو رہے تھے، انھیں لاہور کے علاقے ایم ایم عالم روڈ سے گرفتار کیا گیا، ڈی جی نیب لاہور نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔

install suchtv android app on google app store