پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے پر مجھے نکالا گیا: نواز شریف

مسلم لیگ (ن) کا شیخوپورہ میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ فائل فوٹو مسلم لیگ (ن) کا شیخوپورہ میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور دن رات کام کرنے پر مجھے نکالا گیا۔

شیخوپورہ کے کمپنی گراؤنڈ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ہم نے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا، ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری لے کر آئے اور بدامنی کا خاتمہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پانچ سال پورے کرنے نہیں دیئے گئے۔ نواز شریف کو گرفتار کیا گیا۔ اٹک کے قلعہ میں بند کرنے کے علاوہ ملک بدر کیا گیا، کیا عوام کو اس کی وجہ سمجھ آتی ہے لیکن مجھے سمجھ آتی ہے؟نواز شریف نے کہا کہ یہ لاڈلے اور پیپلز پارٹی سے پوچھیں کہ انہوں نے کون سا بڑا منصوبہ شروع یا مکمل کیا؟ لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کا خاتمہ اور کراچی میں امن کس نے قائم کیا؟

سابق وزیراعظم نے کہا کہ پیپلز پارٹی والوں نے ملک کو اندھیرے میں غرق کیا۔ پشاور میں سڑکیں ٹوٹی پھوٹیں ہیں اور کراچی کا بھی یہی حال ہے۔نواز شریف نے کہا کہ امپائر کی انگلی کہنے والوں کو خدا حافظ کہنے کا وقت آگیا اور 2018ء کے انتخابات میں امپائروں کی انگلیوں والوں کے ڈبے خالی رہیں گے جو ووٹ مسلم لیگ (ن) کے بکسے میں نہیں جائے گا وہ عوام کے ووٹ کے تقدس کے خلاف جائے گا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ 70 سال سے جو اس ملک کے ساتھ ہوتا آرہا ہے وہ آئندہ نہیں ہونے دیں گے عوام نواز شریف کے ساتھ مل کر قدم سے قدم ملا کر چلیں گے۔نواز شریف نے مزید کہا کہ یہاں سب دشمن بنے ہوئے ہیں اور وہ انتقام لینا چاہتے ہیں۔ اگر مشکل وقت آتا ہے تو نواز شریف گھبرانے والا نہیں، عوام کا دامن نہیں چھوڑوں گا اور عوام کے ساتھ مل کر پاکستان کی قسمت بدلیں گے۔

 

install suchtv android app on google app store