میں جنوبی پنجاب کے عوام کی خدمت جاری رکھوں گا: علی خان ترین

میں جنوبی پنجاب کے عوام کی خدمت جاری رکھوں گا میں جنوبی پنجاب کے عوام کی خدمت جاری رکھوں گا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی خان ترین نے کہا ہے جنوبی پنجاب کی ترقی ہمیشہ ان کے پیشِ نظر رہی ہے، کچھ بھی ہو جائے وہ اپنا کام جاری رکھیں گے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں علی خان ترین نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ جنوبی پنجاب کی ترقی پر فوکس کیا ہے اور میں اپنے کام کو آخری دم تک جاری رکھوں گا۔

 

ٹویٹر صارفین کی جانب سے ان کے اس عزم کو خوب سراہا جا رہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ علی ترین جیسا پڑھا لکھا نوجوان ہو یا ڈاکٹر یاسمین جیسی پڑھی لکھی ہمدرد خاتوب، ان کی الیکشن میں شکست دراصل ان شخصیات کی شکست نہیں بلکہ عوام کے شعور کی شکست ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 میں علی خان ترین کو پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ حلقے کے تمام 338 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے امیدوار پیر اقبال شاہ 116590 ووٹ لے کر آگے جبکہ تحریک انصاف کے علی ترین خان 91230 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

install suchtv android app on google app store