عمران خان جھوٹوں کے آئی جی ہیں، شہباز شریف

عمران خان جھوٹوں کے آئی جی ہیں، شہباز شریف فائل فوٹو عمران خان جھوٹوں کے آئی جی ہیں، شہباز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ زرداری نے ملک کی دولت لوٹی، اگر وہ خود واپس نہ لائے تو ہم لائیں گے۔ عمران خان جھوٹوں کے آئی جی ہیں، کے پی کے میں اسپتال بنایا اور نہ ہی اسکول، پشاور میں میٹرو بھی ہم بنائیں گے۔

ملتان میں کڈنی سینڑ میں مختلف منصوبوں کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان سے تو میٹرو بنی نہیں، انہوں نے اورنج لائن بھی رکوا دی۔ پورے ملک کو بجلی دینے کا دعوہ کرنے والے ایک میگاواٹ بھی پیدا نہ کرسکے۔

شہبازشریف نے کہا کہ آصف زرداری نے ملک کی دولت لوٹی اور کہتے ہیں کہ ہم ملکی دولت واپس لائیں گے۔ اگر وہ لوٹی ہوئی دولت واپس نہ لائے تو ہم لے کر آئیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ملتان میں مخلتف پراجیکٹس کے افتتاح کر کے دلی خوشی ہوئی۔ نشتر دوئم کا سنگ بنیاد آنے والے دو مہینوں میں رکھ دیں گے۔

انہوں نے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری، اسٹیٹ آف دی آرٹ پاک اٹالین برن یونٹ اور چلڈرن اسپتال میں توسیعی منصوبے کا افتتاح کیا۔

install suchtv android app on google app store