نون لیگ کا غیرجمہوری اقدامات کا بھرپور مقابلہ کرنے کا فیصلہ

نواز شریف کی زیرصدارت پارٹی کا اہم اجلاس فائل فوٹو نواز شریف کی زیرصدارت پارٹی کا اہم اجلاس

صدرمسلم لیگ (ن) کی زیر صدارت بلوچستان صورتحال پر اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں محلاتی سازشوں اور غیرجمہوری اقدامات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ(ن) کی زیر صدارت بلوچستان صورتحال پر اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر بلوچستان سے تعلق رکھنے والی اتحادی جماعت کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور حاصل بزنجو نے شرکت کی۔

نواز شریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں مریم نواز، مریم اورنگزیب اور خواجہ سعد رفیق سمیت کئی اہم وفاقی وزرا اور لیگی ارکان نے شرکت کی۔

اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال سمیت بلوچستان میں ہونے والی ڈرامائی تبدیلی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر سابق وزیراعظم نے بلوچستان کی سیاسی صورت حال پرتشویش کا اظہار کیا۔
شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ بڑی محنت سے بلوچ عوام کی ناراضگیاں اورمایوسیاں کم کی تھیں ،مگر افسوس مصنوعی سیاسی تبدیلی سے بلوچ عوام کی ناراضگی اورمایوسی میں پھراضافہ ہوگا۔

اجلاس کے دوران سابق وزیراعظم نے شرکا سے استفسار کیا کہ یہ سب کچھ کیسے ہوا، جس پر شرکا نے بتایا کہ تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ ہمارے علم میں لائے بغیر کیا گیا جبکہ اراکین اس سوال کا جواب دینے سے بھی قاصر رہے کہ الیکشن سے چار ماہ قبل اس امر کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی۔

اجلاس میں شرکاء نے اس بات پر بھی تعجب کا اظہار کیا کہ بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کا فیصلہ کب ، کہاں اور کیسے کیا گیا، چند سو ووٹ لینے والے شخص کو ایک کروڑ سے زائد آبادی کے صوبے پر مسلط کرنا جمہوری عمل کی نفی ہے اوریہ سب کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔


اجلاس میں تینوں سیاسی جماعتوں کی قیادت نے عہد کیا کہ محلاتی سازشوں کے ذریعے تبدیلی لانے کا نہ صرف مقابلہ کیا جائے گا بلکہ عوامی شعور کو بیدار کر کے اس طرح کے واقعات کی روک تھام کی جائے گی۔

شرکاء نے کہا کہ بلوچستان کو قومی دھارے میں شامل کر لیا گیا تھا،اسے رات و رات محلاتی سازشوں کی نذر کر دیا گیا، جمہوری قوتیں اس طرح کے غیر جمہوری اور غیر آئینی اقدام کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گی۔
س سے قبل جاتی امرا میں صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں شرکت کے لئے وزیر اعظم خصوصی طور پر اسلام آباد سے لاہور پہنچے ، اس موقع پر شہباز شریف سمیت چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید، وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

اس سے قبل جاتی امرا میں صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں شرکت کے لئے وزیر اعظم خصوصی طور پر اسلام آباد سے لاہور پہنچے ، اس موقع پر شہباز شریف ،خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید، مریم نواز، اویس لغاری اور مفتاح اسماعیل سمیت چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، ترقیاتی کام اور بلوچستان کی صورتحال پر غور

کیا گیا ، اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب نے صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں پر شرکا کو بریفنگ دی۔

install suchtv android app on google app store