شیخ رشید کا قومی اسمبلی کی نشست سے استعفے کا اعلان

شیخ رشید کا قومی اسمبلی کی نشست سے استعفے کا اعلان فائل فوٹو شیخ رشید کا قومی اسمبلی کی نشست سے استعفے کا اعلان

لاہور کے مال روڈ پر اپوزیشن جماعتوں کے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

لاہور کے مال روڈ پر اپوزیشن جماعتوں کے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے رشیخ رشید کہا کہ ’ماڈل ٹاؤن کے قاتل کاروباری لوگ ہیں اور شریف برادران مال لگا کر سیاست کرتے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’نواز شریف آج جگہ، جگہ دھکے کھا رہے ہیں، اجمل قصاب کے گھر کا پتہ نواز شریف نے دیا لیکن مودی کا جو یار ہے، غدار ہے غدار ہے۔‘

شیخ رشید نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’شریف برادران تقریروں سے نہیں جاتے اس لیے میں آج اسمبلی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتا ہوں اور عمران خان سے بھی کہتا ہوں کہ استعفیٰ دیں۔‘

install suchtv android app on google app store