قصور: تیز رفتار کار سڑک کنارے کھڑے 2 رکشوں پر چڑھ دوڑی، 4 افراد جاں بحق

قصور میں وڈانہ کے قریب کار سڑک کنارے کھڑے 2 رکشوں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے فائل فوٹو قصور میں وڈانہ کے قریب کار سڑک کنارے کھڑے 2 رکشوں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے

قصور میں وڈانہ کے قریب کار سڑک کنارے کھڑے 2 رکشوں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق قصور روڈ پر بھلو اسٹاف پر تیز رفتار کار سڑک کنارے کھڑے 2 رکشوں سے ٹکرا گئی جس سے کار ڈرائیور سمیت 4 افراد موقع پر جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔

حادثے کے بعد فوری طور پر لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت 25 سالہ آفتاب، 20 سالہ عدنان، 30 سالہ نعمان کے ناموں سے ہوئی جب کہ ایک شخص کی شناخت نہ ہوسکی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ کار ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جب کہ پولیس نے حادثے کی رپورٹ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

install suchtv android app on google app store