پنجاب پولیس اور حساس اداروں کی کارروائی، 21 دہشتگرد گرفتار

پنجاب پولیس اور حساس اداروں کی کارروائی فائل فوٹو پنجاب پولیس اور حساس اداروں کی کارروائی

پنجاب پولیس اور حساس اداروں نے کارروائی کے دوران 21 دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

گرفتار افراد کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک دشمن فسادیوں کے خلاف پاک فوج نے ایک اور کارروائی کی ہے۔ پنجاب کے شہر بھکر اور سرگودھا میں پنجاب پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائیں کے نتیجے میں 21 دہشتگرد اور ان کے سہولتکاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر بلوچستان کے علاقے لہری اور تہری میں کارروائی کی گئی۔

گرفتارافراد کے قبضے سے ٹینک شکن گولے سمیت بھاری تعداد میں مختلف نوعیت کا اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store