ن لیگ والے لاتوں کے بھوت ہیں، باتوں سے نہیں مانتے: قمر زمان کائرہ

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ فائل فوٹو پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ

قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے ماڈل ٹاون کے شہدا کو قانون کے مطابق انصاف ملنا چاہئے، طاہرالقادری احتجاج کرتے ہیں تو پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف ساتھ دے گی۔ انہوں نے کہا ن لیگ والے لاتوں کے بھوت ہیں، باتوں سے نہیں مانتے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کسی تیسری قوت کو جمہوریت ڈی ریل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، آئس لینڈ کا وزیر اعظم مستعفی ہوگیا لیکن نواز شریف پوچھتے ہیں مجھے کیوں نکالا۔ ان کا کہنا تھا حلقہ بندیوں کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں طے ہونا چاہئے، اسپیکر قومی اسمبلی کی بات بہت سے سوالوں کو جنم دے رہی ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا ہم اگلے الیکشن کی تیاری میں ہیں اور جلسے اس کا ہی حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا فاٹا کے عوام کو پاکستان کے آئینی و قانونی حقوق ملنے چاہئیں، سب چاہتے ہیں کہ فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم ہونا چاہیے لیکن حکومت نے اتحادیوں کے دباؤ پر بل کو واپس لے لیا۔ قمر زمان کائر ہ نے کہا عمران خان کیس میں ہمیں توقع ہے کہ انصاف ہوگا۔

install suchtv android app on google app store