فردوس عاشق اعوان کی غیرقانونی گاڑی پکڑی گئی

فردوس اعوان کی غیرقانونی گاڑی پکڑی گئی فائل فوٹو فردوس اعوان کی غیرقانونی گاڑی پکڑی گئی

کسٹم حکام نے ڈی جی انٹیلی جنس کسٹمز راولپنڈی کی ہدایت پر کاروائی کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فردوس عاشق اعوان کی ٹیمپر اور اسمگل شدہ گاڑی پکڑ کر اپنے تحویل میں لے لی۔

تفصیلات کے مطابق گاڑی جی الیون اسلام آباد کےعلاقے میں فردوس عاشق اعوان کا ڈرائیورچلا رہا تھا جس کا ماڈل 2013 اورنمبر بی ایف 9482 ہے۔

فردوس عاشق ایوان کا کہنا تھا کہ اسمگل شدہ گاڑی ان کی ملکیت نہیں ہے اور نہ ہی ان کا اس سے کوئی تعلق ہے۔

انہوں نے یہ دعویٰ کیا کہ گاڑی تحسین اعوان کی ہے اور وہ صرف حلقےمیں جانےکیلئے یہ گاڑی استعمال کرتی ہیں۔

install suchtv android app on google app store