شہید سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید لاہور کے کیولری قبرستان میں سپرد خاک

شہید سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کی نماز جنازہ ادا کر رہے ہیں فائل فوٹو شہید سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کی نماز جنازہ ادا کر رہے ہیں

 

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کو کیولری گراؤنڈ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں کور کمانڈر لاہور عامر ریاض، ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات خان، سی سی پی او لاہور، حکومتی ارکان کے علاوہ شہید کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

شہید عبدالمعید کی نماز جنازہ لاہور کے ایوب اسٹیڈیم میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں کور کمانڈر لاہور عامر ریاض، ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات خان، سی سی پی او لاہور، حکومتی ارکان کے علاوہ شہید کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

قبل ازیں شہید لیفٹیننٹ عبدالمعید کی نماز جنازہ آبائی علاقے ماچھیوال میں بھی ادا کی گئی۔ نماز جنازہ معروف عالم دین پیر مراد علی شاہ نے پڑھائی جس میں گیر یژن کمانڈر بریگیڈئیر جواد احمد ذکا نے پاک فوج کی نمائندگی کی۔

آر پی او ملتان ادریس احمد، ضلعی چیئرمین پیر محی الدین چشتی سمیت ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ گیرژن کمانڈر بریگیڈئیر جواد احمد ذکا نے کہا کہ پوری قوم کو لیفٹیننٹ عبدالمعید کی شہادت پر فخر ہے۔ پاک فوج دہشت گردوں کا صفایا کر کے دم لے گی۔

مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید

خیال رہے شمالی وزیرستان میں بزدل دہشتگردوں نے چھپ کر سکیورٹی فورسز کی گاڑی پرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ عبدالمعید اورسپاہی بشارت شہید ہوئے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہید افسر عبدالمعید کا تعلق وہاڑی سے تھا، 21 سالہ عبدالمعید حال ہی میں پاکستان ملٹری اکیڈمی سے پاس آؤٹ ہوئے تھے جبکہ شہید سپاہی بشارت کی عمر بھی 21 سال تھی اور تعلق گلگت کے علاقے دنیور سے تھا۔

 آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے شمالی وزیرستان میں شہید جوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا آزادی مفت میں نہیں ملتی بلکہ قیمت ادا کرنا پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا دھرتی ماں کے لئے بیٹوں کو قربانی دینا پڑتی ہے۔

 

 

install suchtv android app on google app store