آئندہ انتخابات میں کپتان کے پی کے جبکہ زرداری سندھ سے محروم ہوجائیں گے: عابد شیر علی

وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی

وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے آئندہ انتخابات میں عمران خان خیبر پختونخواہ، جبکہ زرداری صاحب سندھ سے بھی محروم ہو جائیں گے۔

وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی سبزی منڈی اور شہر میں ہونے والی وارداتوں کی وجہ سے آڑھتیوں کے ہمراہ سی پی او دفتر پہنچے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاجر کروڑوں روپے ٹیکس دیتے ہیں لیکن پھر بھی غیر محفوظ ہیں۔ پولیس نفری کی کمی شہر میں وارداتوں کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ یہاں 28 سے 30 ہزار تک نفری کی ضرورت ہے لیکن صرف آٹھ ہزار اہلکار فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

ملکی سیاست پر بات کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ آصف علی زرداری ملک کو ٹھیک کرنے کی باتے کر رہے ہیں پہلے کراچی کا کچرا تو اٹھا لیں، ان کے دور میں ملک کا بیڑہ غرق ہوا۔ قوم کی لوٹی گئی دولت ایان علی اور لانچوں کے ذریعے بیرون ملک منتقل کردی گئی۔ ان کے منہ سے کرپشن کی باتیں اچھی نہیں لگتی۔

انہوں نے کہا کہ ختم نبوت ایک حساس معاملہ ہے اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے بلکہ علما کرام کو حکومت کے ساتھ بیٹھنا چاہیے۔

رانا ثناءاللہ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف خود اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ کے پی کے میں 350 ڈیم بنانے کی باتیں کرنے والے عمران خان ایک میگا واٹ بجلی بھی پیدا نہیں کر سکے۔ آئندہ انتخابات میں عمران خان خیبر پختونخواہ، جبکہ زرداری صاحب سندھ سے بھی محروم ہو جائیں گے۔

install suchtv android app on google app store