سانحہ ماڈل ٹاؤن پر پاناما طرز کی جے آئی ٹی بنائی جائے: ڈاکٹر علامہ طاہر القادری

شہیدوں کا خون حکمرانوں کا پیچھا نہیں چھوڑے گا، علامہ راجا ناصر عباس	فائل فوٹو شہیدوں کا خون حکمرانوں کا پیچھا نہیں چھوڑے گا، علامہ راجا ناصر عباس

سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ شہبازشریف اور پنجاب حکومت کے حقائق چھپانے کے لیے حربے ناکام ہوئے اور نجفی کمیشن رپورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حقائق کو بے نقاب کردیا.

وہ ماڈل ٹاؤن میں واقع اپنی جماعت کے مرکزی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر مسلم لیگ (قائداعظم) کے سربراہ چوہدری شجاعت اور متحدہ وحدت المسلمین کے رہنما راجہ ناصرعباس بھی موجود تھے.

طاہر القادری نے کہا کہ قانونی، عوامی اور سیاسی جنگ لڑی جس پر اللہ نے مدد کی اور بلآخر رپورٹ سامنے آ گئی جس نے رانا ثنا، شہباز شریف اور پنجاب حکومت کو قتل عام کا ذمہ دار ٹہرا کر وفاقی حکومت سے جواب طلب کیا ہے.

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نےخون خرابے کے لیے مشتاق سکھیرا کا 2 دن پہلے تبادلہ کرایا تا کہ خون کی ہولی کھیل کر طاہرالقادری کی تحریک کو کامیاب نہ ہونے دیا جائے اس لیے مطالبہ کرتے ہیں کہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے لیے پانامہ طرز پر جے آئی ٹی بنائی جائے.

طاہر القادری نے پنجاب حکومت کو مخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جےآئی ٹی نہ بنی توعوامی احتجاج کے ذریعے آپ کو کک آؤٹ کرنا ہمارا حق ہے چنانچہ شہباز شریف اور رانا ثنااللہ استعفوں میں جتنی تاخیر ہو گی اُن کے لیے مشکلات اتنی ہی بڑھیں گی.

قبل ازین چوہدری شجاعت حسین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں اور اب شہباز شریف کی باری آئی ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن اب عوامی مسئلہ بن چکا ہے جس کے ذمہ دار جلد از جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے.

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حمایت ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ ہے جو مظلوموں کے لیے آواز اُٹھا رہے ہیں اور مہینوں نہیں بلکہ ہفتوں میں ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیئے اور پوری امید ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کا انجام بہت برا ہوگا.

اس موقع پر متحدہ وحدت المسلمین کے سیکرٹری راجہ ناصر عباس نے مختصر گفتگو میں پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جماعت مظلوموں کو انصاف دلوانے کے لیے طاہر القادری کے ساتھ کھڑی ہے.

install suchtv android app on google app store