حافظ آباد: گھریلو حالات سے تنگ خاتون نے 3 بچوں کو قتل کر دیا

حافظ آباد: گھریلو حالات سے تنگ خاتون نے 3 بچوں کو قتل کر دیا فائل فوٹو حافظ آباد: گھریلو حالات سے تنگ خاتون نے 3 بچوں کو قتل کر دیا

ماں نے تین بچوں کو ذبح کر کے نہر میں پھینک دیا، بچوں کی لاشوں کی تلاش کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

حافظ آباد کے علاقے سکھیکی میں سنگدل ماں نے اپنے ہی ہاتھوں سے اپنا چمن اجاڑ دیا۔ گھریلو حالات سے تنگ آکر سنگدل ماں نے تیز دھار آلے سے بچوں کو قتل کر کے لاشیں نہر میں پھینک دیں۔

ملزمہ نے بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کی کوشش بھی کی جسے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ بچوں کی لاشوں کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ بیوی نے صبح بچوں کو تیار کیا اور مجھے کہا بچوں کو گھمانے کےلئے لیکر جارہی ہوں، میں مزدوری کے لئے چلا گیا وہاں مجھے واقعہ کی اطلاع ملی۔

علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ خاتون نے بچوں کو قتل کر کے نہر میں پھینک دیا۔ واقعہ کی اطلاع پولیس اور ریسکیو ٹیموں کو دی۔ قتل کیے گئے بچوں میں 6 سال کی زہر فاطمہ، 4 سال کا فیضان اور 2 سال کا احمد شامل ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store