اسحاق ڈار سے استعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

پنجاب اسمبلی فائل فوٹو پنجاب اسمبلی

وزیر خزانہ سے فی الفور استعفیٰ طلب کیا جائے، اس عہدے پر اہل شخص کی تعیناتی کی جائے تا کہ ملکی معیشت کو سنبھالا مل سکے۔

تحریک انصاف نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے استعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔

تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا یہ مقدس ایوان وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کرتا ہے۔ فرد جرم لگنے کے بعد وزیر خزانہ کا عہدے پر براجمان رہنا درست نہیں۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ وزیر خزانہ کی بیماری کی وجہ سے ملک کی اہم پوسٹ خالی پڑی ہے، ملک کی معاشی صورتحال انتہائی خراب ہے، ملک اس وقت بیمار معیشت پر بیمار وزیر خزانہ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وزیر خزانہ سے فی الفور استعفیٰ طلب کیا جائے۔ اس عہدے پر اہل شخص کی تعیناتی کی جائے تا کہ ملکی معیشت کو سنبھالا مل سکے۔

install suchtv android app on google app store