لاہو ہائیکورٹ: بر وقت اقدامات نہ کرنے پر پنجاب حکومت سموگ کی ذمہ دار قرار

سموگ فائل فوٹو سموگ

سموگ کیخلاف بروقت اقدامات نہ کر کے حکومت نے غیر ذمہ داری دکھائی، عملی اقدامات کے بجائے سموگ ڈیٹا کے تجزیوں میں وقت ضائع کیاگیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے سموگ ایمرجنسی ایکشن پلان پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ چیف جسٹس منصور علی شاہ نے شیراز ذکاء ایڈووکیٹ کی درخواست پر عبوری فیصلہ جاری کیا۔ فصلے میں کہا گیا کہ سموگ کیخلاگ بروقت اقدامات نہ کر کے حکومت نے غیرذمہ داری دکھائی، سموگ خوفناک حد تک بڑھنے کے باوجود حکومت نے سنجیدہ اقدامات نہیں کئے، عملی اقدامات کی بجائے سموگ کے ڈیٹا کے تجزیوں میں وقت ضائع کیا گیا۔ ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سموگ اور آلودگی کا لیول 300 سے بڑھے تو فوری ہیلتھ ایمرجنسی لگائی جائے۔

سموگ اور آلودگی کے اعداد و شمار روزانہ کی بنیاد پر ویب سائٹ پر جاری کئے جائیں۔ فیصلے میں کہا گیا کہ موجودہ سموگ ایکشن پلان میں مزید بہتر ترمیم کر کے رپورٹ پیش جائے، سموگ ایکشن پلان میں مزید بہتری کیلئے 3 ماہ میں اقدامات کئے جائیں، سموگ ایکشن پلان میں بہتری کیلئے محکمہ تعلیم اور صحت کو بھی شامل کیا جائے۔

install suchtv android app on google app store