انصاف کے قتل کے اپنے نتائج سامنے آئیں گے: مریم نواز

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ انصاف کے قتل کے اپنے نتائج سامنے آئیں گے۔

سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں مریم نواز نے بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے بیان کے ساتھ لکھا کہ آپ کو دوسرے ممالک میں اس طرح سے دیکھا جا رہا ہے، اقامہ پر کیا جانے والا ایک برا فیصلہ انصاف کی پوری ساکھ کو تباہ کر دیتا ہے۔

 

مریم نواز نے پاناما کیس میں ججز کے ریمارکس کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ معزز ججز نے درست کہا، فیصلہ برسوں یاد رکھا جائے گا، لیکن بری مثال کے طور پر۔ انہوں نے مزید کہا کہ انصاف کے قتل کے اپنے نتائج سامنے آئیں گے۔

 

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے 28 جولائی کو پاناما کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کو وزارت عظمیٰ کے لئے نااہل قرار دیا تھا۔

 

install suchtv android app on google app store