شریف خاندان ملک کو لوٹ کر کھا گیا: شیخ رشید احمد

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شریف خاندان ملک کو لوٹ کر کھا گیا۔ قوم کی بیٹیاں سڑکوں پر بچوں کو جنم دے رہی ہیں۔ حکمرانوں کو شرم آنی چاہیے۔

ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہم پاکستان میں چوروں کو اس لیے ووٹ دیتے ہیں کہ ہمیں لوٹیں اور ہمارا پیسہ بینکوں سے نکال کر باہر منتقل کردیں۔

انہوں نے کہا کہ چند روز قبل چینی سفارتکار سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے بتا یا کہ چین میں 200 لوگوں کو کرپشن کرنے پر سزائے موت دی گئی۔ میٹرو کے لٹیرے کو بھی چوک میں گولی مار دی جانی چاہیے۔

خدا گواہ ہے کہ نواز شریف نے اپنے قریبی حلقوں میں کہا ہے کہ میرانام بدنام ہوا ہے سارا مال شہباز شریف نے بنا یا ہے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ جو اپنی جائیدادیں باہر رکھیں ایسے لوگوں کو حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں۔

ہم سی پیک کے حامی ہیں لیکن چوروں نے ٹھیکوں میں دگنا بجٹ بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں تیار ہو جاﺅ، ان کو محلات سے نکال کر ان پر کتے چھوڑیں گے۔

install suchtv android app on google app store