نواز شریف اپنی نہیں عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں: مریم نواز

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف اپنی نہیں عوام کی جنگ لڑرہے ہیں اور عوام کے حق حاکمیت کی جنگ میں وہ اکیلے نہیں ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے سینٹ انتھونی چرچ میں دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ کے لیے نوازشریف اور کلثوم نواز کا سلام لے کر آئی ہوں اور بیگم کلثوم نوازکی سرجری ہوچکی ہے جس کے بعد آپ کی دعاؤں سے میری والدہ کلثوم نواز صحت یاب ہورہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو ہمیشہ تباہ حال پاکستان ملا اورانہوں نے ہمیشہ ابھرتا ہوا پاکستان لوٹایا، جب ہمیں حکومت ملی تو مساجد اور عبادت گاہوں پر حملے کیے جارہے تھے۔

مریم نواز نے کہا کہ آج ہر پاکستانی پوچھ رہا ہے کہ ملک کی ترقی کو کیوں روکا جارہا ہے جب کہ نااہلی اس بات پر ہوئی کہ انہوں نے چھوٹے بیٹے سے تنخواہ کیوں نہیں لی لہذا عوام نااہلی کا جواب17 ستمبر کو این اے 120 میں دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اپنی نہیں عوام کی جنگ لڑرہے ہیں اور نوازشریف عوام کے حق حاکمیت کی جنگ میں اکیلا نہیں لہذا 17 ستمبر کو پاکستان اور نوازشریف کے لیے باہرنکلیں۔

انہوں نے کہا کہ دوسری طرف وہ ہیں جو لاہور سے ووٹ مانگتے ہیں لیکن باہر جاکر لاہور کو گالی دیتے ہیں اور آپ کی میٹرو بس کو جنگلہ بس کہتے ہیں۔

مریم نواز نے کے پی کے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دنیا میں کہیں اتنا جلد ڈینگی کا خاتمہ نہیں ہوا جتنا جلد پنجاب میں ہوا اور آج کے پی میں لوگ ڈینگی کے خاتمے کیلیے شہبازشریف کو آواز دے رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store