راولپنڈی: جرگے کے حکم پر قتل کی گئی شادی شدہ خاتون کی قبرکشائی

راولپنڈی میں جرگے کے حکم پر قتل کی گئی شادی شدہ خاتون کی قبرکشائی کر دی گئی۔ فائل فوٹو راولپنڈی میں جرگے کے حکم پر قتل کی گئی شادی شدہ خاتون کی قبرکشائی کر دی گئی۔

راولپنڈی میں جرگے کے حکم پر قتل کی گئی شادی شدہ خاتون کی قبرکشائی کر دی گئی۔ قبر کشائی کیلئے مجسٹریٹ قمر عباس تارڑ کی زیر نگرانی کی گئی۔ قبر کشائی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، ایلیٹ فورس اہلکار قبرستان میں تعینات رہے جبکہ قبر کے اردگرد قناتیں اور شامیانے لگائے گئے تھے۔

ہولی فیملی ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر مصباح کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم موقع پر موجود رہیں۔

عدالتی مجسٹریٹ کے معائنے کے بعد ٹی ایم اے کے عملے نے قبر کھودنے کا عمل شروع کیا، اس موقع پر دو ملزمان، گورکن راشد اور قبرستان کمیٹی کے سیکرٹری سیف الرحمان کو بھی نشاندہی کے لیے لایا گیا تھا۔

سی پی او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ سترہ جولائی کو قتل کر کے خاتون کو اسی رات دفنایا گیا اور قبر کا نشان مٹا دیا گیا تھا، پولیس نے قتل کا پتا لگایا۔

پولیس کے مطابق خاتون کے قتل کا فیصلہ کرنے والے جرگے کے سربراہ عصمت اللہ سمیت قتل کیس میں آٹھ افراد گرفتار ہیں۔

install suchtv android app on google app store