سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشن، 7 دہشت گرد گرفتار

 سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشن، 7 دہشت گرد گرفتار فائل فوٹو سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشن، 7 دہشت گرد گرفتار

محکمہ انسداد دہشت گردی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گردوں سمیت 7 کا گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، اسلحہ، آئی ای ڈی بم، 2 موبائل فون، ممنوعہ پمفلٹ اور نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں 129 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن آپریشن کیے گئے اور 7 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ محکمہ انسدادِ دہشت گردی پنجاب نے کارروائی لاہور، بھکر، اٹک، وہاڑی، بہاولپور اور جھنگ میں کی، مزید کہنا تھا کہ صوبائی دارالحکومت اور بھکر سے فتنہ الخوارج کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گردوں کو اسلحہ اور باروی مواد سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، اسلحہ، آئی ای ڈی بم، 2 موبائل فون، ممنوعہ پمفلٹ اور نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ 5 اکتوبر کو سی ٹی ڈی پنجاب نے صوبے کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر 134 آپریشن کرتے ہوئے 18 دہشت گرد گرفتار کیا تھا، جن میں فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی خطرناک دہشت گرد بھی شامل تھے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا تھا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور، خوشاب، گوجرانوالہ، پاک پتن، بہاول نگر، راولپنڈی، فیصل آباد، شیخوپورہ، منڈی بہاؤالدین، میانوالی میں کی گئی۔

install suchtv android app on google app store