پنجاب کے 8 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ

حکومت پنجاب نےصوبے کے 8 اضلاع میں تین دن کے لیے دفعہ144 نافذ کر دی۔ فائل فوٹو حکومت پنجاب نےصوبے کے 8 اضلاع میں تین دن کے لیے دفعہ144 نافذ کر دی۔

حکومت پنجاب نے صوبے کے 8 اضلاع میں تین دن کے لیے دفعہ144 نافذ کر دی۔ محکمہ داخلہ نے دفعہ144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ملتان، ساہیوال، سرگودھا، گوجرانوالہ، وہاڑی، پاکپتن، اوکاڑہ اور وزیر آباد میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج پر پابندی عائد ہو گی، پابندی کا اطلاق آج سے ہفتہ 12 اکتوبر تک ہو گا۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پرکیاگیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظرکوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے، اس لیے امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store