تاریخ میں پہلی مرتبہ ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسوں کا افتتاح

پنجاب میں 5 نئی ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسوں کا افتتاح کردیا گیا فائل فوٹو پنجاب میں 5 نئی ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسوں کا افتتاح کردیا گیا

پنجاب میں 5 نئی ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسوں کا افتتاح کردیا گیا، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ بسیں چلائی جا رہی ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 5 نئی ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسوں کا افتتاح کردیا ،انھوں نے ہائبرڈڈبل ڈیکربس میں سفر کرکے معائنہ کیا۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں میٹروپولیٹن ٹورازم کیلئےنئی ماحول دوست بسیں فراہم کریں گے۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جا رہی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ میں بتایا کہ لاہورمیں سیاحت کیلئے نئے روٹس پر 5 نئی ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جائیں گی اور بہاولپور، راولپنڈی میں بھی ایک ایک ڈبل ڈیکر بس کا اضافہ کیا جائے گا۔

حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ ملتان ،فیصل آبادمیں بھی سیاحت کےلئےڈبل ڈیکربس سروس شروع ہوگی جبکہ لاہورمیں 3 نئی بسوں کا روٹ قذافی اسٹیڈیم سےمختلف سیاحتی مقامات تک ہوگا۔

install suchtv android app on google app store