حکومت نے کل عام تعطیل کا اعلان کردیا

حکومت نے کل عام تعطیل کا اعلان کردیا فائل فوٹو حکومت نے کل عام تعطیل کا اعلان کردیا

پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں ضمنی الیکشن کے باعث کل عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 171 رحیم یار خان 3 میں 12 ستمبر بروز جمعرات کو ضمنی انتخاب ہوگا جس کے پیش نظر ضلع میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان خرم پرویز کی جانب سے عام تعطیل کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع رحیم یار خان میں کل NA171 کے ضمنی الیکشن کی وجہ سے عام تعطیل ہوگی۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) کے مطابق این اے 171 رحیم یار خان میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ 12 ستمبرکو ہو گی اور انتخابات کے انعقاد کے لئے پولنگ عملے کو انتخابی سامان کی ترسیل جاری ہے۔

 

install suchtv android app on google app store