انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گروہ گرفتار

انٹیلی جنس ایجنسیوں کی نشاندہی پر ایف آئی اے نے لاہور سے انسانی اسمگلنگ کا بین الاقوامی نیٹ ورک پکڑ لیا۔ فائل فوٹو انٹیلی جنس ایجنسیوں کی نشاندہی پر ایف آئی اے نے لاہور سے انسانی اسمگلنگ کا بین الاقوامی نیٹ ورک پکڑ لیا۔

انٹیلی جنس ایجنسیوں کی نشاندہی پر ایف آئی اے نے لاہور سے انسانی اسمگلنگ کا بین الاقوامی نیٹ ورک پکڑ لیا۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق نیٹ ورک شہریوں کو بیرون ملک روزگار کا جھانسہ دے کر لوٹتا تھا، لاہور سے پکڑا گیا گروہ جعلی دستاویزات اپنے پرنٹنگ پریس میں بناتا تھا، پرنٹنگ پریس میں کئی ملکوں کی جعلی دستاویزات تیار کی جاتی تھیں۔

ترجمان ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ لاہور سے گرفتار نیٹ ورک کا انٹرنیشنل ڈنکی گروہوں سے بھی رابطے کا انکشاف ہوا ہے، مجرمانہ سرگرمیوں میں بھارتی اور افغانی باشندے ملوث ہیں، دورانِ تفتیش پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارتی سازش بھی بے نقاب ہوئی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیٹ ورک پکڑنے پر انٹیلی جنس ایجنسی اور ایف آئی اےکو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ لاہور میں کامیاب آپریشن انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں اہم سنگ میل ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا انسانی اسمگلنگ روکنے کے اس طرز پر مزید آپریشن جاری رکھیں جائیں گے، انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے آخری حد تک جائیں گے اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث مافیا سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store