کہوٹہ: گراری پل کے قریب بس گہری کھائی میں جا گری، 22 افراد جاں بحق

کہوٹہ سے راولپنڈی آنے والی بس کھائی میں جاگری فائل فوٹو کہوٹہ سے راولپنڈی آنے والی بس کھائی میں جاگری

کہوٹہ سے راولپنڈی آنے والی مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 22افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ بس میں 30 افراد سوار تھے، حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق حویلی کہوٹہ سے راولپنڈی آنے والی بس کھائی میں گر گئی، حادثے میں 22 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ بس میں 30 افراد سوار تھے، حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 22 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔

مقامی ذرائع کا بتانا ہے کہ مسافر بس کو حادثہ پانہ پل کے قریب پیش آیا تاہم حادثے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت میتوں اور زخمی کو بس سے نکالا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہوٹہ کے قریب بس کھائی میں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پراظہار افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت کیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بس حادثے میں جاں بحق افراد کی میتیں نکال لی گئی ہیں، جاں بحق افرادکی میتیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال کہوٹہ منتقل کر دی گئی ہیں، جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store