پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں 3 روز کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ فائل فوٹو محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں 3 روز کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

حکومت پنجاب نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے پنجاب بھر میں جلسے جلوسوں، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی عائد کردی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں 3 روز کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

صوبے میں امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی جس کا اطلاق جمعرات 22 اگست سے ہفتہ 24 اگست تک ہوگا۔

اس حوالے سے کہا گیا کہ پابندی کا اطلاق دہشت گردی کے خطرات کے پیشِ نظر کیا گیا اور سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ عوامی مفاد میں دفعہ 144 کا نفاذ صوبے بھر میں کیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store