محکمہ موسمیات کی ایک بار پھر موسلادھار بارش کی پیشگوئی

پنجاب کے شمال مشرقی اور جنوبی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گر ج چمک کے سا تھ بارش کی توقع ہے فائل فوٹو پنجاب کے شمال مشرقی اور جنوبی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گر ج چمک کے سا تھ بارش کی توقع ہے

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لا ہور سمیت پنجاب کے شمال مشرقی اور جنوبی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گر ج چمک کے سا تھ بارش کی توقع ہے تاہم دیگر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہے گا۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے شمال مشرقی اور جنوبی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی تاہم صوبہ کے باقی حصوں میں موسم گرم مر طوب رہا، گزشتہ روز پنجاب میں سب سے زیادہ بارش)لاہورسٹی 23، ایئر پورٹ 08 ملی میٹر)، نارووال 20 اور سیالکوٹ سٹی07 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 26جبکہ زیادہ سے زیادہ33سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 74فیصد رہا،لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 65فیصد رہی،اسی طرح شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس کچھ اس طرح رہا ریونیو سوسائٹی میں73،ٹھو کر نیا ز بیگ75، یو ایس قو نصلیٹ 144، بلاک اے جو ہر ٹائون117، لا ہور امریکن سکول 92، سید مرا تب علی روڈ84،پاکستان انجینئرنگ سروسز 156،سی ای آر پی آفس69،عسکری ون73،ذکی فارمز 71اور شا ہرا قائد اعظم پر 65 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ۔

 

install suchtv android app on google app store