پنجاب بارکونسل نے مہنگائی کے خلاف ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے عدالتوں میں پیش نہ ہونے کا اعلان کردیا۔ تاجروں کی ہڑتال کے اعلان پر سرگودھا میں تاجر دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئے ہیں۔
اس کے علاوہ پنجاب میں بجلی، گیس، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف مختلف تاجر تنظیموں کی طرف سے آج ہڑتال اور احتجاج کی اپیل کی گئی ہے۔ تاجروں کی ہڑتال کے اعلان پر سرگودھا میں تاجر دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئے ہیں۔
انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کے کہنے ہڑتال نہیں کریں گے، آل پاکستان انجمن تاجران ہڑتال کا اعلان کرے تو حمایت کریں گے۔
دوسری جانب کراچی میں بھی کراچی بار ایسوسی ایشن نے مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافےکے خلاف ہڑتال کا اعلان کیا ہے جس کی وجہ سے بار نے وکلا کو عدالت میں پیش ہونے سے روک دیا ہے۔
کراچی بار کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ بجلی کے بلوں اورپیٹرولیم مصنوعات کی قیمت
وں میں اضافہ بلاجواز ہے۔ علاوہ ازیں جماعت اسلامی نے بھی آج شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دی ہے۔