تحریک انصاف سے راہیں جدا کرنے والے سابق اراکین اسمبلی نے الگ گروپ بنانے کا فیصلہ کر لیا۔
اس سلسلے میں سابق وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر اور سابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس متحرک ہوگئے ہیں، دونوں رہنماؤں نے سابق اراکین اسمبلی سے رابطوں کا آغاز کر دیا ہے۔
سابق وزیر داخلہ کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ ایک بڑا گروپ آج اکٹھے چلنے کا اعلان کرے گا۔ ہم لوگ کبھی بھی ن لیگ اور پی ڈی ایم کے بیانیے کا ساتھ نہیں دے سکتے۔
کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر نے کہا کہ ہم دیکھیں گے کہ سیاست کس کروٹ بیٹھے گی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اس کے ورکر کو بے یار و مددگار نہیں ہو سکتے، ہم فوج مخالف بیانیے کے خلاف ہیں مگر پی ڈی ایم کے ساتھ نہیں۔