جیل میں قید خواتین پر تشدد کے الزامات پر تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

 الزامات کی تحقیقات کے لیے 2 رکنی کمیٹی قائم فائل فوٹو الزامات کی تحقیقات کے لیے 2 رکنی کمیٹی قائم

جیل میں قید پی ٹی آئی خواتین پر تشدد کے الزامات کی تحقیقات کیلئے 2 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن آج جیل کا دورہ کریں گی. 

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جیل میں خواتین پر تشدد کے الزامات کی تحقیقات کے لیے 2 رکنی کمیٹی بنادی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن آج جیل کا دورہ کریں گی اور جیل میں قید خواتین سے ملاقات کریں گی۔

2 رکنی کمیٹی تحریک انصاف کے الزامات کے حوالے سے تحقیقات کرے گی۔دونوں خواتین افسران آج کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کریں گی۔

خیال رہےکہ تحریک انصاف کی جانب سے جیل میں قید پی ٹی آئی خواتین پر تشدد کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store