انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سڑک بند کرکے اداروں کے خلاف تقریر کرنے کے کیس میں یاسمین راشد کےجمسانی ریمانڈ سے متعلق محفوظ فیصلہ سنادیا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
عدالت نے رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو دوبارہ 25 مئی کو پیش کرنے کا حکم دیا۔