9 مئی واقعات میں گرفتاری کا معاملہ؛ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے فائل فوٹو حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے

 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کی گرفتاری کا معاملہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے۔ نگران حکومت کا زمان پارک کو دیا گیا الٹی میٹم ختم ہوتے ہی پولیس کی جانب سے مال روڈ اور دھرم پورہ کے درمیان کینال روڈ بند کردی گئی ہے۔

حکومتی ٹیم کا آج 2 بجے زمان پارک پہنچنے کا امکان ہے۔ حکومتی ٹیم کی سربراہی کمشنر لاہور کریں گے۔ حکومتی ٹیم زمان پارک سرچ آپریشن پرپی ٹی آئی نمائندوں سے مذاکرات کرے گی،

ذرائع کے مطابق اتفاق ہونے پر 400پولیس اہلکاروں کا تلاشی کا حصہ بننے کا امکان ہے۔  نگران حکومت کا زمان پارک کو دیا گیا الٹی میٹم ختم ہوتے ہی پولیس کی جانب سے مال روڈ اور دھرم پورہ کے درمیان کینال روڈ بند کردی گئی ہے۔ دھرم پورہ نہر کے پلوں پر پولیس کی بھاری کی نفری موجود ہے۔

install suchtv android app on google app store