سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ گرفتار

عمر سرفراز چیمہ فائل فوٹو عمر سرفراز چیمہ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو اینٹی کرپشن لاہور نے ان کی رہائشگاہ سے علی الصبح حراست میں لے لیا، عمر سرفراز چیمہ پر بطور گورنر اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ میں جعل سازی سے اپنی بہن کو حصہ دلوانے کا الزام ہے۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق رہنما تحریک انصاف عمر سرفراز چیمہ کو ان کی رہائشگاہ سے علی الصبح گرفتار کیا گیا، عمر سرفراز چیمہ پر بطور گورنر اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ میں جعل سازی سے اپنی بہن کو حصہ دلوانے کا الزام ہے۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ فاطمہ سرفراز چیمہ کی ڈاکٹر ظہیر صفدر سے 2013 میں طلاق مؤثر ہو گئی تھی، 2013 میں طلاق مؤثر ہونے کے کاغذات یونین کونسل والٹن میں جمع کروا دیئے گئے تھے، ڈاکٹر ظہیر صفدر کے گزشتہ سال انتقال کے بعد انکی طلاق یافتہ بیوی فاطمہ سرفراز چیمہ کو جعلسازی سے وراثت میں حصہ دلوایا گیا، عمر سرفراز چیمہ نے گورنر کا حلف لینے کے سات دن بعد اپنے سابق بہنوئی کی وراثت کا انتقال درج کروایا۔

اینٹی کرپشن کے مطابق عمر سرفراز چیمہ نے بطور گورنر اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ میں اپنی بہن کا اندراج کروایا، اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق گورنر اور انکی ہمشیرہ کو 25 مارچ صبح 10 بجے طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا۔

ایڈیشنل ڈی جی اینٹی کرپشن وقاص الحسن کا کہنا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ کو گرفتار کرنے کے بعد پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، عمر سرفراز چیمہ کے خلاف 7 اے ٹی کا مقدمہ درج تھا، پنجاب پولیس کی کارروائی کے بعد اینٹی کرپشن کارروائی کریگی، اینٹی کرپشن نے عمر سرفراز چیمہ کی گرفتاری تاحال نہیں ڈالی۔

install suchtv android app on google app store